ناقص کارکردگی کے حامل سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی،مسز صوفیہ نورین 

بھکر:ایل این ڈی اور چیف منسٹر روڈ میپ کے انڈی کیٹر میں ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کے سربراہان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا یہ بات ڈپٹی ڈی ای او زنانہ تحصیل بھکر مسز صوفیہ نورین نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول فاروقیہ میں گرلز ایلمنٹری سکولوں کی سربراہان سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اے ای او ہیڈکوآرٹرمس روبینہ اشرف اورحلقہ 60-61/MLکی مس آمنہ یعقوب کے علاوہ گرلز ایلمنٹری سکولوں کی ہیڈ ز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ میٹنگ میں جن سکولوں کی ایل این ڈی کے علاوہ کچی کلاس کی حاضری کی وجہ سے ناقص کارکردگی تھی ڈپٹی ڈی ای او نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور جو سکول ریڈ زون میں تھے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے اور جو اورنج زون میں تھے انہیں وارننگ کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی گئی اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بھکر کی ہدایت پر سکولوں کو جاری کی گئی چیک لسٹ کی روشنی میں صفائی کے انتظاما ت کویقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی انہوں نے جن سکولوں کی ایل این ڈی کی کارکردگی کمزور تھی کے ہیڈز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ تیسری کلاس کی ٹیچر کو تبدیل کرکے ان کی جگہ نئی بھرتی ہونیوالی زیادہ پڑھی لکھی ٹیچر جو ٹیب پر عبوررکھتی ہوں کے سپرد کیا جائے انہوں نے کہا کہ 14اکتوبر سے سکول سطح پر شروع ہونیوالے ادبی مقابلہ جات کے بارے طلباء میں شعور پیدا کرکے ان کی تیاری کروائی جائے اس موقع پر انہوں نے ایم ایز کے وزٹ کے حوالے سے قواعد وضوابط کے بارے بھی ہیڈز کو مکمل آگاہی دی ‘ میٹنگ سے قبل جو سکول ایل این ڈی میں گرین زون میں تھے اور ان کی کچی کی حاضری سمیت مجموعی طور پر پہلی سے آٹھویں جماعت تک بچوں کی حاضری نوے فیصد سے زائد تھی کی کاوشوں کو سراہا ان سکولوں میں گرلز ایلمنٹری سکول چھینہ مورانی ‘ چک نمبر36ٹی ڈی اے ‘ چک نمبر199ٹی ڈی اے ‘بستی پیراں والی ‘ چک نمبر57ٹی ڈی اے ‘ چک نمبر41ٹی ڈی اے اور گرلز ایلمنٹری سکول چک نمبر33ٹی ڈی اے شامل ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *