منکیرہ:بیو ی کا قا تل شو ہر نکلا ،دفن شد ہ نعش برآمد،تفتیش جا ری

بھکر،منکیرہ :منکیر شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 3بچوں کی ماں کی مسخ شدہ نعش ریت کے ٹیلے سے برآمد شناخت کپڑے اور کھوپڑی کے بالوں سے کی گئی

منکیرہ کے چک 61ایم ایل کی رہائشی 29سالہ ساجدہ بی بی کی9سال قبل محمد نصیر کے ساتھ شادی ہوئی تھی جن کے 3بچے تھے مقتولہ کے بھائی یاسر عباس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گھر میں جھگڑے ہوتے رہتے تھے 17اگست کو وہ اپنی بہن اور بچوں کو گھر محمد نصیر کے پاس چھوڑ آیا تھا جس کے بعد ملزم نے اس کی بہن کے اچانک غائب ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد سے تلاش جاری تھی کہ گذشتہ روز عزیز آباد میں رقبہ کا مالک جب اپنے رقبہ پر گیا تو فصل باجرہ میں ریت کے ٹیلے پر انسانی اعضاء کھوپڑی ،بال اور ہڈیوں کی شکل میں موجود تھے جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی جبکہ نعش کی شناخت شلوار کے کپڑے اور کھوپڑی کے بالوں سے کی گئی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مقتولہ کے بھائی یاسر عباس کی درخواست پر شوہر ملزم محمد نصیر کے خلاف زیر دفعہ 302سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *