سرائے مہاجر:شادی میں گولے پٹاخے چلانے پرمقدمہ درج 

بھکر :سرائے مہاجر شادی میں گولے پٹاخے چلا کر جشن منانے والا دلہا ساتھیوں سمیت قانون کی گرفت میں آگیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ سرائے مہاجر پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر60/61ایم ایل میں شادی کی تقریب میں گولے پٹاخے چلا کر قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو دلہا عدنان ولد غفران 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گولے پٹاخے چلا رہے تھے جس پر ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *