بھکر تعلیمی اداروں کی بہتری ، اپ گریڈیشن کیلئے 8کروڑ سے زائد جاری 

بھکر:  تعلیمی اداروں معیار تعلیم کی بہتری، اپ گریڈیشن کے لئے 8کروڑ92لاکھ روپے کی گرانٹ جاری تفصیل کے مطابق حکومت پنجا ب نے بھکر سمیت سرگودھا سمیت ریجن بھر کے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری کے مختلف پروگراموں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور آئی ٹی لیبز و لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن کیلئے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے تحت مجموعی طور پر 45کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ،جس میں سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تعمیراتی منصوبو ں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ واجبات کی ادائیگیاں بھی ممکن بنائی جائیں گی، گزشتہ روز فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھکر کے سرکاری سکولوں کو8کروڑ92لاکھ روپے کی گرانٹ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کے اکانٹس میں منتقل کر دی گئی جبکہ ضلع سرگودھا کے سرکاری سکولوں کو 15کروڑروپے ،میانوالی 10کروڑ25لاکھ روپے ،خوشاب 12کروڑ روپے کی گرانٹ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کے اکانٹس میں منتقل کر دی گئی جس کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *